Get Adobe Flash player

1- آپ  (صلى الله عليه وسلم)کا ارشاد ہے :"تمہاری دنيا کی چیزوں میں سے میرے لیےعورت اورخوشبو کومحبوب کردیا گیا ,اورمیری دونوں آنکھوں کی ٹھنڈ ک نماز میں رکھی گئی ہے"(نسائی)

اورآپ نے فرمایا :"اے نوجوانوں کی جماعت! تم میں سے جونان ونفقہ وجماع کی طاقت رکھے توشادی کرلے" (متفق علیہ) اورفرمایا :" زیادہ محبت کرنے والی اورزیادہ بچہ دینے والی عورت سے شادی کرو."(ابوداود)

2- آپ  (صلى الله عليه وسلم)کی سنت طیبہ یہ تھی کہ بیویوں کے ساتہ اچھی صحبت اورحسن خلق سے پیش آتے تھے,اورفرماتے تھے :"تم میں سے سب سے بہتروہ ہے جواپنے اہل کے ساتہ بہترہو,اورمیں اپنے اہل کے ساتہ تم میں سب سے بہترہوں" (ترمذی ,ابن ماجہ)

3- آپ   (صلى الله عليه وسلم)کی بیویوں میں سے کوئی جب کسی چیزکی رغبت کرتی توآپ ان کی خواہش کو پوری کرتے تھے جب تک کہ اسمیں کوئی ممانعت نہ پائی جائے,آپ انصارکی بچیوں کو عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس بھیج دیتے تاکہ وہ انکے ساتہ کھیل کودکرسکیں, جب عائشہ رضی اللہ عنہا کسی برتن سے پیتیں توآپ اس برتن کولے کراسی جگہ سے پیتے جہاں پروہ اپنے منہ کورکھتی تھیں,آپ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گود میں ٹیک لگاتے تھے اور انکی گود میں اپنے سرکو رکھ کرقرآن کی تلاوت فرماتے تھے, اوربسا اوقات وہ حیض سے ہوتیں ,اورآپ انہیں ازارباندھنے کا حکم فرماتے پھران سے مباشرت کرتےتھے.

4- آپ   (صلى الله عليه وسلم)عصرکی نمازپڑھنے کے بعد اپنی بیویوں کے پاس تشریف لے جاتے ان سے قریب ہوکرانکے احوال کا جائزہ لیتے تھے. جب رات ہوجاتی تو اس بیوی کے گھرجاتےجسکی باری ہوتی تھی اوراس کے پاس شب باشی کرتے .

5- آپ  (صلى الله عليه وسلم) نے بیویوں کے درمیان شب باشی(باری), رہائش , اورنان ونفقہ کو تقسیم کررکھا تھا, بسا اوقات آپ   (صلى الله عليه وسلم)باقی بیووں کی موجودگی میں بعض بیویوں کی طرف ہا تہ کوبڑھاتے تھے(2).

6- آپ   (صلى الله عليه وسلم)اپنی بیویوں سے اول اورآخیرشب میں ہمبستری کرتے تھے, جب آپ شروع رات میں جماع کرتے توغسل فرماکرسوجاتے ,اوربسا اوقات وضوء کرکے سوجاتے ,آپ   (صلى الله عليه وسلم) کوجماع وغیرہ میں تیس آدمیوں کی طاقت دی گئی تھی.

آپ   (صلى الله عليه وسلم)فرماتے :"ملعون ہے وہ شخص جو اپنی بیوی کے پاس دبرکے راستے سے مجامعت کرے"(داود) اورفرمایا :"جب تم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی سے ہمبستری کا ارادہ کرے توکہے:"اللّهم جنّبنا الشيطان وجنّب الشيطان ما رزقتنا" یعنی اے اللہ توہمیں شیطان سے بچا اوراس چیزکو بھی جسے توعطاکرنے والا ہے.

اسلئے کہ اگران کے درمیان  کوئی اولا د ٹہرگئی تو شیطان کے شرسے محفوظ رھے گی" (متفق علیہ)

7- آپ   (صلى الله عليه وسلم)فرماتے کہ جب تم میں سے کوئی کسی عورت یا خادم یا جانورکوحاصل کرے تواسکی پیشانی پکڑکراللہ سے اسکی برکت کے لئے دعاکرے اوراللہ کا نام لے کریہ دعا پڑھے :(اللَّهم إني أسئلك خيرها وخيرما جُبِلَتْ عليه,وأعوذبك من شرها وشرِّ ماجُبِلَتْ عليه)" اے اللہ میں اسکی بھلائی چاہتاہوں اوراس چیزکی بھلائی جس پروہ پیدا کیا گیا ہے,  اسکی شراوراس چیزکی شرسے جس پرپیداکیا گیا ہے تیری پناہ چاہتا ہوں," (ابوداود ,ابن ماجہ)

8- آپ  (صلى الله عليه وسلم)شادی کرنے والوں کیلئےیہ دعا فرماتے تھے :(بارك الله لك ,وبارك عليك ,وجمع بينكما على خير)"اللہ تیرے لئے برکت کرے, اورتجھ پربرکت کرے ,اوربھلائی کے ساتہ تم دونوں کوجمع کرے" (داود,ترمذی,این ماجہ)

9- آپ   (صلى الله عليه وسلم)جب سفرکا ارادہ  فرماتے توعورتوں کے درمیان قرعہ ڈالتے توجسکے نام سے تیرنکلتا اسی کے ساتہ سفرکرتے تھے,اورباقی کے بارے میں کچہ نہ کرتے تھے.

11- آپ (صلى الله عليه وسلم) گھروں کو بلند وکشادہ کرنےاورسجانے کا اہتمام نہیں کرتے تھے.

12- آپ   (صلى الله عليه وسلم)نے طلاق بھی دیا اوررجوع بھی کیا, اورایک مہینہ کیلئے وقتی طورپربیویوں سے ایلاء(جدائی ) اختیارکیا ,البتہ آپ  (صلى الله عليه وسلم) نے ظہار(کہ تومجہ پرمیرے ماں کی طرح حرام ہے) کبھی نہ کیا.

_______________________________

(1) زادالمعاد(1/145)

(2) زادالمعاد(1/149)

منتخب کردہ تصویر

В Японии слежку за мусульманами признали законной